سعودی شہری نے ال اتحاد کی شکست پر ٹی وی توڑ دیا، ویڈیو وائرل

سعودی شہری نے ال اتحاد کلب کی شکست پر اپنا ٹی وی اٹھا کر پھینک دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں فٹبال کلب ال اتحاد کی شکست پر مشتعل شہری نے اپنا ٹی وی سیٹ اٹھا کر پھینک دیا۔

ٹی وی پھینکنے والا شخص ال اتحاد کلب کا حامی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اسے ٹی وی اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قریب میں ایک شخص اس کا مذاق اڑا رہا ہے لیکن وہ اس کی پرواہ کیے بغیر اپنا ٹی وی اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی پروفیشنل لیگ کے میچ میں حریف الحلال کے ہاتھوں ال اتحاد کلب کو 4 کے مقابلے میں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔