بابر اعظم کا اسٹیو اسمتھ پر طنز، ویڈیو وائرل

بابر اعظم

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اسٹیو اسمتھ پر طنز کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز  پر آؤٹ ہوگئی اور گرین کیپس کو میچ میں 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان شان مسعود کی 60 اور آغا سلمان کی 50 رنز کی اننگ بھی رائیگاں گئیں۔

بابر اعظم 41 اور محمد رضوان 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر امام الحق صرف 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چار اور کپتان پیٹ کمنز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم میچ کے دوران بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ طنزیہ انداز میں اسٹیو اسمتھ کی جانب بیٹ بڑھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے بابر سے کچھ کہا تو بابر نے ان کی جانب بیٹ بڑھا دیا کہ تم آکر بیٹنگ کرلو۔‘

اسٹیو اسمتھ نے بابر کی طرف ہاتھ جوڑ کر مزاحیہ انداز میں بیٹ لینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ آخری ٹیسٹ سڈنی میں شیڈول ہے۔