ٹرینٹ برج: پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 233 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم 201 رنز ہی بناسکی، انگلینڈ میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی پر ناصرف پاکستانی شائقین بلکہ غیرملکی مداح بھی قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرس گیل کا ہمشکل شخص قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس گیل کا ہمشکل شخص اسٹیڈیم میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہا ہے۔
Chris Gayle Supporting Pakistan Team 😂 #PakistanZindabad #PakvEng https://t.co/knmGy6i4Jo pic.twitter.com/SQmLm0icx9
— Thakur (@hassam_sajjad) July 16, 2021
واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ 2 ٹی 20 میچز 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔