امریکا میں نوجوان کی جانب سے خاتون دوست کو شادی کی پیشکش کرنے ےکے دوران پولیس بھی آگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دلچسپ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں سڑک پر نوجوان نے اپنی خاتون دوست کو شادی کی پیشکش کی۔
دراصل نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کے لیے منصوبہ 2 پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر بنایا۔
لڑکا اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا جب ایک پولیس اہلکار نے نوجوان کی گاڑی کو روکا اور اسے گاڑٰ سے باہر نکالا جبکہ دوسرے اہلکار نے گاڑی میں موجود خاتون کو بھی باہر آنے کے لیے کہا پھر اہلکار نے ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی جسے دیکھ کر خاتون خوفزدہ ہوگئی۔
خاتون پولیس اہلکاروں سے ہتھکڑٰ لگانے کی وجہ پوچھنے لگی تو اتنے میں نوجوان سڑک پر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گیا اور اس نے انگوٹھی نکال کر خاتون کو پیش کی جسے دیکھ کر وہ جذباتی ہوگئی۔