دپیکا پڈوکون نے ’ہولا ہوپس‘ کرنے کی ٹھان لی، ویڈیو وائرل

دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ’ہولا ہوپس‘ چیلنج کرنے کی ٹھان لی۔

بالی ووڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم کے سیٹ پر موج مستیاں کیں اور ہولا ہوپس کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’دپیکا کی پہلی کوشش بے سود رہی، دوسری اور تیسری کوشش میں بھی وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

دپیکا پڈوکون نے ہمت نہیں ہاری اور چوتھی کوشش میں ’ہولا ہوپس‘ چیلنج پورا کرلیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’اس قسم کی ریلیز یاد آتی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’میں نے یہ ریل کیسے مس کردی۔‘
ایک اور مداح نے لکھا کہ ’بہت پیاری لگ رہی ہیں اور ویڈیو بھی بہت اچھی ہے۔‘

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کی کاسٹ میں پربھاس اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔

دپیکا پڈوکون سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’فائٹر‘ میں بھی شامل ہیں جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں ریتھک روشن شامل ہیں، فلم 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔