بابر اعظم کے معاملے پر عامر سہیل اور سائمن ڈول الجھ پڑے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران کمنٹیٹر عامر سہیل اور سائمن ڈوبل بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ کو لے کر الجھ پڑے۔

سوشل میڈیا پر کمنٹیٹر سائمن ڈوبل اور عامر سہیل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ کو لے کر سخت لہجے میں گفتگو کررہے ہیں۔

یہ بحث جب شروع ہوئی جب سائمن ڈول نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹی 20 میں ٹیم کے لیے اوپننگ نہیں کرنی چاہیے اور صائم یا حارث کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے۔

سائمن ڈوبل نے کہا کہ بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے انہیں اوپننگ پر صائم ایوب یا محمد حارث کو رضوان کے ساتھ بھیجنا چاہیے۔

عامر سہیل نے سائمن ڈول کے بیان پر کہا کہ ٹی 20 ٹیموں کا انتخاب اسٹرائیٹ کی بجائے ایوریج کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اوسط اسٹرائیک ریٹ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سائمن ڈول نے بابر اعظم کے سلو اسٹرائیکٹ پر تنقید کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔