شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان نے اپنے سلیبرٹی کرش کے نام بتا دیے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکارہ عنایا خان نے شرکت کی اور شوبز کیریئر، نجی زندگی سمیت شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ایک سوال کے جواب میں عنایا خان نے کہا کہ میکال ذوالفقار اور فیروز خان ان کا کرش رہے ہیں، وہ انہیں بہت پسند رہے ہیں۔
عنایا خان نے کہا کہ مجھے میکال کی شخصیت پسند ہے، وہ بہت مہذب ہیں اور وہ اس قسم کے شخص ہیں جس کی میں تلاش میں ہوں، وہ میرے آئیڈیل ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈیڑھ سال قبل انہوں نے شادی کا اردہ کرلیا تھا تو شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ انہیں ایسا کوئی لڑکا ہی نہیں ملا جو شادی کے قابل ہو۔
عنایا خان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ کہ بھروسے والے شخص کا ملنا بھی مشکل ہے کیوں کہ یہاں پر 99 فیصد لوگ منافق اور جھوٹے ہیں۔
ان کے مطابق بظاہر لوگ خوش اخلاق اور اچھے ہوتے ہیں لیکن درحقیقت وہ سچے نہیں ہوتے اور 99 فیصد مرد دھوکے باز ہیں۔
اداکارہ نے شادی کے لیے پسندیدہ مرد کی خصوصیات گنواتے ہوئے بتایا کہ وہ دراز قد کے سچے، مخلص، دوسروں کی عزت کرنے والے، ہینڈسم اور ڈانس میں مہارت رکھنے والے شخص سے شادی کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر شادی کے دن ان کے ساتھ خوب ڈانس کرے اور وہ ایسے ہی مرد سے شادی کریں گی۔