گال ٹیسٹ کے تیسرے روز ابرار احمد نے وکٹ بچانے کے لیے جتن کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گال ٹیسٹ کے تیسرے روز اسپنر ابرار احمد کی بیٹنگ کے دوران گیند پیڈ میں پھنسی تو سری لنکن وکٹ کیپر سدھیرا نے چالاکی سے کیچ لینے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند ابرار احمد کے پیڈ میں پھنسی رہی اور وہ وکٹ بچانے کے لیے دوڑے، سری لنکن وکٹ کیپر بھی ان کے ساتھ ساتھ رہے کے کیچ لے سکیں۔
بعدازاں گیند جیسے ہی گری تو ابرار احمد کریز سے باہر تھے سدھیرا نے انہیں رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ابرار احمد کریز پر پہنچ چکے تھے۔
ابرار احمد کے وکٹ بچانے کے لیے جتن پر کمنٹیٹرز سمیت پویلین میں بیٹھے کپتان بابر اعظم اور ساتھی کھلاڑی بھی مسکراتے رہے۔
Abrar Ahmed funny 🤣 against Srilanka #SLvPAK #abrar #Saudshakeel #sport #cricket #PAKvsSL #BabarAzam pic.twitter.com/AWwFp31NuI
— Truth Ranger (@TruthRangerr) July 18, 2023
واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں پاکستان کے 461 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالیے ہیں، میزبان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں۔
نشان مدھوشکا 8 اور دیموتھ کرونا رتنے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں سعود شکیل کے شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 461 رنز بنائے تھے اور قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 149 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
سعود شکیل نے 208 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی وہ سری لنکا میں ڈبل سنچری اسکور کرنے پر پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے، ان کی شاندار اننگز میں 19 چوکے شامل تھے۔
The day belongs to @saudshak, who brought up a magnificent double 💯 👏
Pakistan have the advantage heading to Day Four with an impressive first-innings lead 🏏#SLvPAK pic.twitter.com/PsKnzrizvG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 18, 2023