بھارت میں اچانک سڑک پر شیروں کے گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کی سڑک پر آٹھ شیروں کا ایک گروپ ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ ایک اور دن، ایک اور فخر سڑکوں پر چلنا۔‘
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنسان سڑک پر شیروں کا گروپ مٹر گشت میں مصروف ہے۔
Another day,
Another pride…
Walking on the streets of Gujarat pic.twitter.com/kEAxByqPUU— Susanta Nanda (@susantananda3) February 15, 2023
ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک نہیں آٹھ شیر، ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کے نظارے میرے ڈراؤنے خوابوں کی طرح ہیں اور پھر میں جاگتا اور محسوس کرتا کہ ہم ایک شہر میں رہ رہے ہیں لہذا جنگلی جانور سڑکوں پر نہیں آ سکتے۔