پھل یا سبزی فروش اپنی چیزیں فروخت کرنے کے لیے آوازیں لگاتے ہیں تاکہ گاہک ان کی طرف متوجہ ہوں کچھ پھل فروش مختلف انداز میں آوازیں لگاتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نوجوان گلوکارہ شکیرا کے گانے وکا وکا کے انداز میں آم بیچ رہا ہے اور گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ویڈیو میں نوجوان کو مشہور گلوکارہ شکیرا کے گانے وکا وکا کی طرز پر گاتے ہوئے اپنے آم بیچتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ گانا شکیرا کا مقبول گانا ہے جسے انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کیلئے گایا تھا۔
ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک کے نوجوان کی ہے اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے انداز کو پسند بھی کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔