لبوشین کا بیٹنگ کے دوران سگریٹ پینے کا اشارہ، ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹر مارنس لبوشین نے دوران میچ سگریٹ پینے کا اشارہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹر مارنوس لبوشین کے نرالے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں لائٹر سے ہیلمٹ کی مرمت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لبوشین نے بیٹنگ کے دوران سگریٹ پینے کا اشارہ کیا تو سب دنگ رہ گئے۔

نمبر ون بیٹر کی ویڈیو پر کمنٹیٹر، میدان میں موجود شائقین کرکٹ بھی خوب محظوظ ہوئے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ 54 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لبوشین نے 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرک نورٹجی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔