ویڈیو: مچل اسٹارک کے یارکر نے شامار جوزف  کو میدان سے باہر بھیج دیا

شامار جوزف

برسبین ٹیسٹ میں مچل اسٹارکے کے خطرناک یارکر نے شامار جوزف کو میدان سے باہر بھیج دیا۔

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنالیے ہیں جبکہ کینگروز کو میچ جیتنے کے لیے مزید 156 رنز درکار ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 8 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگ میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرک مکینزی نے 41 رنز بنائے، الیک اتھانزے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم ویسٹ انڈین کی اننگ کے دوران مچل اسٹارک کا خطرناک یارکر شامار جوزف کے پیر پر جالگا کر جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑ گیا۔

شامار جوزف تین رن بنا کر کریز پر موجود تھے جب انہیں اسٹارک کے یارکر پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔