ویڈیو: جب پاکستان نے وارنر کو آؤٹ کرنے کا موقع گنوا دیا

ڈیوڈ وارنر

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ایک ہی گیند پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو اسٹمپ اور رن آؤٹ کرنے کا موقع گنوا دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے، اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ وارنر کو 164 رنز پر عامر جمال نے آؤٹ کیا، وارنر کی اننگ میں 16 چوکے اور چار بلند و بالا چوکے شامل تھے۔

عثمان خواجہ 41، ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اسٹیو اسمتھ 31 رنز بنا کر خرم شہزاد کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین 16 رنز بناسکے۔

مچل مارش 15 اور ایلکس کیری 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے دو، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم ایک موقع پر پاکستان نے وارنر کا آسان اسٹمپ اور رن آؤٹ چھوڑ دیا، 63 اوورز میں 266 رنز پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔

ڈیوڈ وارنر 141 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، آغا سلمان کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اسٹمپ کا چانس گنوایا گیند سلپ میں کھڑے بابر اعظم کے پاس گئی وہ بھی وارنر کو رن آؤٹ نہیں کرسکے۔