بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے نیا روپ دھار لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو گزشتہ رات ممبئی میں نئے روپ میں دیکھا گیا، انہوں نے سیاہ ٹی شرٹ اور جینس زیب تن کررکھی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان گاڑی سے اتر کر کہیں جارہے ہیں اور انہوں نے سر منڈوا رکھا ہے۔
View this post on Instagram
سلمان خان کو سالوں بعد گنجا دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے نئے انداز کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو اس سے قبل بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ میں سر منڈوائے دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ٹائیگر تھری ہے جس کے ہدایت کار منیش شرما ہیں جبکہ کاسٹ میں کترینا کیف، عمران ہاشمی ودیگر شامل ہیں۔
ٹائیگر تھری رواں سال دیوالی کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس سے قبل سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں پوجا ہیگڑے نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھایا تھا۔