کمال بولر کی بیٹنگ بھی دھمال۔۔۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک اوور میں 4 چھکے لگا دیے۔
انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی کی بلےبازی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں انہوں نے ناٹنگھم شائرکی نمائندگی کرتے ہوئےحریف ٹیم کےخلاف ایک اوورمیں چار بلند بالا چھکے لگائے ہیں۔
شاہین نےگیارہ گیندوں پر انتّیس رنز اسکور کیے۔ آفریدی کے آؤٹ ہوتے ہیں ناٹنگھم کی امیدیں بھی دم توڑ گئی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
📹 Crowd catches at the ready…😳
Afridi pumps Bracewell for four sixes off the 16th over.
Notts require 68 from 24 deliveries.
Watch #TrentBridgeLive ➡️ https://t.co/yDigGw70U5 pic.twitter.com/qXgyKFsKiK
— Nottinghamshire CCC (@TrentBridge) June 2, 2023
اس سے قبل وائٹلٹی بلاسٹ شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
ایلکس ہیلز نے ناقابل شکست 65 رنز بنا کر وائٹلٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شروع میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے ہیلز نے یقینی بنایا کہ مطلوبہ رن ریٹ سے اننگز بڑھے۔
Shaheen Afridi wins the match with a six! 🦅
The Notts Outlaws have their second win of #Blast23 👏 pic.twitter.com/z9RD5AFNR2
— Vitality Blast (@VitalityBlast) May 29, 2023
شاہین آفریدی نے آخری اوور میں ڈی لیڈے کو شاندار چھکا لگا کر ناٹنگھم شائر کی جیت کو یقینی بنایا۔ آفریدی نے 12 گیندوں پر 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔