لڑکی تیسری منزل سے نیچے آگری، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں کم عمر لڑکی عمارت کی تیسری منزل سے نیچے آگری جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں لڑکی عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

لڑکی کے اچانک گرنے پر وہاں بیٹھے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اچانک کی عمارت سے نیچے گرتی ہے اور قریب موجود لوگ اسے اٹھانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

لڑکی کی والدہ بھی موقع پر پہنچیں اور بیٹی کی حالت دیکھ کر بیہوش ہوگئیں۔

کم عمر لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے علاج جاری ہے اور بتایا گیا ہے کہ اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت سے گرنے والی لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔