سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کچھوے نے پانی پلانے والی خاتون پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کچھوے کو بوتل سے پانی پلا رہی ہیں اور کچھوا بھی پانی پینے میں مصروف ہے۔
خاتون کہتی ہیں کہ وہ بہت پیاسا ہے دیکھو۔‘
خاتون چند سیکنڈز کے لیے کچھوے کو پانی نہیں پلاتیں اور پانی اس کے چہرے پر ڈال دیتی ہیں جیسے ہی وہ ایسا کرتی ہیں تو کچھوا ان پر حملہ کردیتا ہے۔
— Strangest Media Online (@StrangestMedia) May 10, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فوری پیچھے ہٹ گئیں جس کی وجہ سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر میں اچھل گیا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس ویڈیو دیکھ کر میرا فون ہی ہاتھ سے گر گیا۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’کچھوے کو بتانا پڑا کہ اتنا پانی کافی ہے۔‘