متحدہ عرب امارات میں ڈرائیورز کو بہترین کارکردگی پر قیمتی تحائف دیے گئے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس نے مستقل قانون کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوز کو انعامات دیے ہیں۔
العین کے تیس ڈرائیوروں کو حال ہی میں ابوظہبی پولیس کی جانب سے ٹریفک کے تمام قوانین پر عمل کرنے پر کچھ حیرت انگیز تحائف ملے ہیں۔
تین سالوں کے دوران ان ڈرائیورز نے ایک بھی ٹریفک چلان نہیں کیا یہاں تک کہ پارکنگ جرمانہ بھی نہیں کیا۔
ابوظہبی پولیس ہیپی نیس پیٹرول نے مختلف سڑکوں پر ان ڈرائیوروں کو تحائف دیے جن کے ٹریفک ریکارڈز کلیئر تھے۔
یہ مہم ایک ماہ قبل شروع کی گئی اور مہینے بھر پر محیط مشن میں جان پڑتال کے بعد بہترین ٹریفک ریکارڈز رکھنے والے ڈرائیوز کو تحائف دیے۔