ایشیا کپ میں نیپال اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کے ڈانس کے چرچے ہونے لگے۔
پالی کیلے گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت اور نیپال کے میچ میں دوران فیلڈنگ ویرات کوہلی نے ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی بیٹر نے نیپال کے مشہور گانے’ کٹ ما کٹو‘ گانے پر اپنے ڈانس کے جوہر دکھائے۔
Virat Kohli loving the Nepalese songs.
What a guy! 😂❤️ #AsiaCup2023 pic.twitter.com/kTdEGp66VK
— Saif Ahmed 🇧🇩 (@saifahmed75) September 4, 2023
یاد رہے کہ اس نیپالی گانے کو یوٹیوب پر 193 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ویرات کوہلی نے گراؤنڈ میں ڈانس کیا ہو اس سے قبل بھی ویرات کوہلی کی میدان میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کے لے 231 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارت کی اننگز شروع ہوتے ہی بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا ہے، بھارت نے 2.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنالیے ہیں۔
روہت شرما 4 اور شبھمن گل 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوتا ہے تو بھارت دو پوائنٹس کے ساتھ سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔