ویڈیو: طیارے کی بغداد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

نجف سے بیروت جانے والی یور ایئر لائن کی پرواز کو بغداد میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پڑ گئی۔

ایک عراقی طیارے میں موجود مسافروں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کو ہنگامی بنیادوں پر بغداد میں لینڈ کروایا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں تکنیکی خرابی کے بعد کیبن میں پیدا ہونے والی صورتحال اور مسافروں میں پائے جانے والی تشویش کو دیکھا جا سکتا ہے۔

الخلیج عربی روزنامہ نے رپورٹ کیا کہ طیارہ، نجی کیریئر یور ایئرلائنز کے زیر انتظام نجف سے بیروت کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ اس میں پریشر کا نظام خراب ہو گیا۔

پرواز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گئی، اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

قومی فضائی کمپنی عراقی ایئرویز نے فوری طور پر اس واقعے پر واضح کیا کہ "ان اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہمارے طیارے میں سے ایک نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے حالانکہ طیارہ کسی دوسرے کیریئر کا ہے اور عراقی ایئر ویز سے منسلک نہیں ہے ہم بین الاقوامی ہوا بازی کے حفاظتی معیارات کے پابند ہیں، ہمارے بیڑے کو باقاعدہ تکنیکی جانچ پڑتال اور معائنے سے گزرنا پڑتا ہے۔”

https://urdu.arynews.tv/video-part-of-delta-air-lines-flight-flap/

Ur Airlines نے بعد میں خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "تکنیکی مسئلہ” کے طور پر بیان کیا جس کے لیے احتیاطی لینڈنگ کی ضرورت تھی۔  ایئر لائن نے کہا کہ مسافروں کو بیروت پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔