کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

4 اگست کو کراچی کے کن علاقوں کو پانی کی فراہمی میں کمی متوقع ہے؟

کراچی : کے الیکٹرک کے کیبل میں خراب کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہوگیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں دھابیجی کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹرپلانٹ میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی کیبل میں سہ پہر 3 بجےخرابی آئی ، فالٹ کے باعث گھاروپمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن حکام کے کے الیکٹرک انتظامیہ سےمسلسل رابطہ جاری ہے ، تاکہ فالٹ کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

گھاروپمپنگ اسٹیشن سے یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، کراچی کو تین کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، بجلی کا بریک ڈاؤن

خرابی کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے، پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، کار ساز اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔

یاد رہے تین روز قبل کراچی کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

کے-الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ متاثرہ لائن پر ایک مقام پر لیکیج کی مرمت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ دوسرے مقام پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ی ہے۔