کراچی: واٹر بورڈ نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام مکمل ہوگیا۔
ترجمان واٹرکارپوریشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، اس لائن سے منسلک علاقوں کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔
واٹرکارپوریشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد لائنوں کو چارج کیا جارہا ہے۔
پچھلے ماہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی تھی اور شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔
پانی کے بحران سے تنگ کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر آگئی
ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹنے کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کئی علاقے پانی کی سپلائی سے محروم رہے تھے۔
لائین پھٹنے سے سڑک کے دونوں اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تھی، واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کے دوران یہ لائن ٹوٹی، 84 انچ کی لائن گلستان جوہر اور گلشن اقبال ودیگر علاقوں کو پانی فراہم کرتی ہے۔