وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، ہرملک کو قدرتی نظام میں مداخلت کاخمیازہ بھگتنا ہوگا۔
پاکستان کے طول و عرض میں حالیہ سیلابی صورتحال نے بتاہی مچادی ہے، میدانی علاقوں اور دیہاتوں سمیت کئی شہر بھی سیلابی پانی کے شدید نشانے پر ہیں جبکہ بھارت نے بھی سیلابی ریلہ پاکستان کی طرف چھوڑ کر صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔
Latest Pakistan Floods News
موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کے راستوں میں آبادیاں قائم نہیں ہونی چاہئیں، وسائل کا شفاف استعمال کرکے بہتر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرنا ہوگی۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں شدید بارشوں سے 5، 5 فٹ پانی کھڑا ہے، جموں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال زیادہ سنگین ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل، شدید بارشوں کا الرٹ جاری
خواجہ آصف نے کہا کہ پانی چھوڑنے میں بھارت کی بدنیتی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ناگہانی آفت کے دوران سیاست نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی ایجنڈے کےعلاوہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف اپنی رہائی ہے، پی ٹی آئی کی ساری سیاست ذاتی خواہشات کے گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اقتدار میں دوبارہ آنے کی گیم کھیل رہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/india-another-flood-will-reach-pakistan-tomorrow-new-report/