پنجاب کے ضلع وزیر آباد میں سوتیلے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر ماں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جہاں گھریلو جھگڑے پربیٹے نے والدہ رضیہ کو چھریوں کے وار سے مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، مقتولہ کے شوہر محمد منشاء نے مقدمہ کیلئے تھانہ صدر میں درخواست دیدی ہے۔