ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں پانچ بھارتی کھلاڑیوں شاہد آفریدی کو نہ کھلانے کی شرط رکھ دی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے لیکن اس سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان دشمنی سامنے آگئی۔
بھارتی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے شرط رکھی ہے کہ شاہد آفریدی میچ کھیلیں گے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا اور یووراج سنگھ نے کھیلنے سے انکار کیا ہے اور کہا کہ اگر شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے کھیلا تو ہم نہیں کھیلیں گے۔
یہ پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا
بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اگر میدان میں بھی آئے تو ہم میچ کا بائیکاٹ کریں گے، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل برمنگھم میں میچ شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بال آؤٹ پر شکست دی۔