’ہم صرف بھارت سے نہیں ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں‘

بابر اعظم

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم صرف بھارت سے کھیلنے نہیں ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے علاوہ بھی 9 ٹیمیں ہیں جن کے ساتھ میچز کھیلنا ہے ان کو ہرائیں گے تو ہم فائنل کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک ٹیم پر نہیں بلکہ دس ٹیموں پر ہے اور پلان یہ ہے یہ ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے اور میچز جیت کر فائنل میں جائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جہاں پر بھی کرکٹ ہوگی ہمیں وہاں جاکر کھیلنا ہے، ہر جگہ مختلف کنڈیشنز اور ماحول ہوتا ہے اور ہمیں وہاں جاکر کھیلنا ہوتا ہے اسی چیز کو چیلنج کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور کپتان میری یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہر ملک میں جاکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور ٹیم کو کامیابی دلواؤں۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ کپتان اچھا ہوں یا نہیں یہ سوال آپ مینجمنٹ سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ میں تبدیلیوں سے پریشان نہیں ہوتا کیونکہ ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، مینجمنٹ کیمٹی میں کیا ہورہا ہے اس کا مجھے معلوم نہیں۔

سری لنکا میں گزشتہ سال ٹیسٹ چیمپئین شپ میں شکست کے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں مشکلات آئی ہیں لیکن ماضی میں کرکٹ اچھی نہیں کھیلی اس لیے میچ گنوائے، بطور کپتان اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہوں تاہم کپتان اچھا ہوں یا نہیں یہ سوال مینجمنٹ سے پوچھیں۔