ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے!

ٹوکیو: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے، میرے دورے کا مقصد بھی یہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہمیں امداد نہیں بلکہ تجارت چاہیے اور میرے جاپان کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، انھوں نے زور دیا کہ اوور سیز پاکستانی باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں، نوجوانوں کو ہنرمند اور باصلاحیت بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔