امریکی سیکریٹری خارجہ کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

انٹونی بلنکن پاکستان

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کے پی میں سیکیورٹی پوسٹ پردہشت گردحملےکی شدیدمذمت کرتے ہیں، مجرموں کو کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے میں پاکستانی عوام کےساتھ ہیں اور متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں۔

یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس کے دوران مجموعی طور پر ستائیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ 25 جوان بھی شہید ہوئے۔