راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن کھیلوں کا دلدادہ ملک ہے، پاکستان میں امن و امان کی فضا مستحکم ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیان رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں، رونالڈینیو سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے غیر ملکی فٹبالرز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر ملکی فٹبالرز سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی فضا مستحکم ہورہی ہے جس کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں، پاکستان کھیلوں کا دلدادہ ملک ہے کیونکہ ہم امن کے خواہش مند ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے۔
Pakistan welcomes @10Ronaldinho and his fellow intl players. Reception hosted by COAS. Pakistan is a peace and sports loving country.(1 of2) pic.twitter.com/S3IBSx9WbO
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 8, 2017
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم رونالڈینیو سمیت تمام غیر ملکی فٹبالرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہے۔ آرمی چیف نے تمام غیر ملکی فٹبالرز کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔
غیر ملکی فٹبالرز کی آرمی چیف سے گفتگو
اس موقع پر غیر ملکی فٹبالرز نے آرمی چیف سے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ہم اپنے دورے کو انجوائے کریں گے اور پاکستان میں موجود فٹبال کے شائقین کو بھی اچھے میچ دکھانے کی کوشش کریں گے۔
نمائشی میچ
رونالڈینو کی قیادت میں آنے والے کھلاڑی آج کراچی میں واقع عبدالستار اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے، غیر ملکی فٹبالر کی آمد پر پاکستانی عوام پرمسرت نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے پاسز مہنگے ہونے کے باوجود دو روز قبل ہی ختم ہوگئے تھے۔
غیر ملکی فٹبالرز کی پاکستان آمد
یاد رہے گزشتہ روز رونالڈینو کی قیادت میں 8 غیر ملکی فٹبالرز کی پاکستان آمد ہوئی جن میں لوئس ہووا، انکولس انیلکا، رابرٹ پائیرز، ریان گگز ، رابرٹو کارلوس، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ شامل ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔