’کےالیکٹرک کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں، ہم بھرپور احتجاج کریں گے‘

سعید غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک نےکراچی کےشہریوں کوذہنی مریض بنا دیا ہے کےالیکٹرک نےکراچی میں اجتماعی سزا کا غیرانسانی نظام رائج کیا ہوا ہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ ہے طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سےشہرکے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے کےالیکٹرک پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کرا رہی ہےکےالیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بندکرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کی غنڈہ گردی کانوٹس لیں جلد کےالیکٹرک کےخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔