سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا سےاچھے مقابلے ہوں گےاورسیریزجیتیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کُن قرار دیا۔
فخر زمان نے کہا کہ پاکستانی بولرزنےشروع سے ہی اچھی بولنگ کی جب کہ کپتان بابر اعظم نے بھی اچھا پرفارم کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اوپننگ اسٹینڈ کا ذکر کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ زیادہ نہ ہونےکےباعث کریز پر زیادہ ٹائم گزارنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا الیون کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی
فخرزمان نے کہا کہ آسٹریلیاسے سیریز کی تیاری بہت اچھی ہے تاہم آسٹریلیا کی وکٹوں پرایڈ جسٹ ہونےمیں وقت لگتاہے لیکن امید ہے جو ٹریننگ کی وہ ضرور کام آئے گی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو با آسانی شکست دے کر دورے کا پرُاعتماد آغاز کیا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخرزمان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت کو آسان بنا دیا، پاکستان نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔