کشتی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اے این ایف نے کوسٹل لائن گوادر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پدیزار کے علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد کشتی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کوسٹل لائن گوادر کے قریب کامیاب کارروائی کی ہے جس میں پدیزار علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایک کشتی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی کے وقت ملزمان گاڑی سے کشتی میں اسلحہ منتقل کر رہے تھے کہ اے این ایف کے اہلکاروں کو دیکھ کر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ چھاپہ مار ٹیم نے کشتی اور اسلحہ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق پکڑا گیا اسلحہ کشتی کے ذریعے یمن اسمگل کیا جا رہا تھا۔