کراچی میں رات گئے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Karachi

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں سولجربازار، آئی آئی چندریگرروڈ، بہادرآباد، گارڈن ، شارع فیصل، لیاقت آباد، ڈیفنس، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں بارش کے بعد درجہ حرارت 19 سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیارت، کوئٹہ ، قلات اور ژوب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ چنار میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 21، چترال میں منفی 13، کالام میں منفی 18 دیر میں منفی 9 جبکہ زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔