بھارتی سرزمین پرپاکستان کاجھنڈا لہرانے والی ٹیم وطن پہنچ گئی

لاہور: بھارتی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا گاڑنے والی ویٹ لفٹنگ ٹیم ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

خوشیاں بانٹنے اور محسوس کرنے سے ہی دوبالا ہوتی ہیں ،پاکستان کے پرچم کو بلند کرنے کی خوشی میں سرشار بھارت میں شریک ساوتھ ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ ٹیم جب سینوں پر میڈلز سجائےلاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ٹیم کے مداحوں اوراہل خانہ نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔

پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے مجموعی طور پرساؤتھ ایشن کھیلوں میں سات تمغے حاصل کئےجن میں سونے ،چاندی اور کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

نوح بٹ نے سپر ہیوی ویٹ نوے کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغا حاصل کیا، اس سے قبل بھی نوح بٹ چاریوتھ سونے کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔