فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کا آغاز، اکشے کمار نے ویڈیو جاری کر دی

فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کا آغاز، اکشے کمار نے ویڈیو جاری کر دی

ممبئی: ویلکم فرنچائز کی تیسری پیشکش فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عکس بندی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دیگر کاسٹ کے ساتھ خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔

اکشے کمار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ شروع کرتے ہی مستی کا مکمل جنون شروع ہو جاتا ہے، اس رولر کوسٹر کیلیے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ: ’ہیرا پھیری 3‘ اور ’ویلکم 3‘ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

ملٹی اسٹارر فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوئی ہے جس میں اکشے کمار، سنجے دت، سنیل شیٹی، ارشد وارثی، جانی لیور، راجپال یادو، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکلین فرنانڈز، دیشا پٹانی و دیگر شامل ہیں۔

یہ صرف ایک فلم ہی نہیں بلکہ بھرپور تفریح کا سامان ہے۔ فیروز اے ناڈیاڈوالہ کی پروڈکشن اور احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی سُپر کامیڈی فلم 20 دسمبر 2024 کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔