ویسٹ انڈیز نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

ون ڈے کے بعد بھارت ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہار گیا۔

ویسٹ انڈیز نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ کالی آندھی نے ٹی ٹوئنٹی کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے۔

میزبان نے پہلےکھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر ایک سو اننچاس رنز اسکور کیے

Image

ڈیڑھ سو رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ایک سو پنتالیس پر ہمت ہار گئی۔ حریف بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے پانچ بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔