پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جس کا افتتاحی میچ جمعہ کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ لاڈرہل میں شیڈول ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی توقع ہے جو آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں کھیلی تھی جس میں انہٰں 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل نے آسٹریلیا کے خلاف چھوٹے فارمیٹ میں دو میچ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بیٹر کیسی کارٹی ان کی جگہ لیں گے۔
21 ٹی 20 مقابلوں میں پاکستان نے 15 میچ جیتے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز نے صرف تین میں فتح حاصل کی ہے۔ باقی تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
پاکستان نے مئی میں بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز 3-0 سے جیتی اور بنگلہ دیش میں منعقدہ سیریز میں 2-1 سے شکست کے بعد یہ پاکستان کی مسلسل تیسری ٹی 20 سیریز ہے۔
ابتدائی ٹی ٹوئنٹی کے بعد سیریز کے بقیہ دو میچ بھی اسی مقام پر 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
اس کے بعد یہ دورہ ون ڈے سیریز میں تبدیل ہوگا جس کے میچ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، شائی ہوپ (کپتان)، اکیل ہوسین، الزاری گوڈیا جوزف، میتھیا جوزف، جیول اینڈریو فورڈ شامل ہیں۔