الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے۔
گزشتہ روز گوشوارے جمع نہ کرانے پر متعدد ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کی گئی تھی جن میں پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33ارکان کی رکنیت معطل کی گئی جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔
https://urdu.arynews.tv/saud-rizwan-lift-pakistan-after-west-indies-rampant-start/
گوشوارے جمع نہ کرانے پر سینیٹر قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 16ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی ہے۔