پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل ویسٹ انڈیز کو دھچکا

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کو دھچکا لگ گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج رات 11 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہے۔

تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ بولر میتھیو فورڈ کندھے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

23 سالہ نوجوان کھلاڑی بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران کیچ لینے کی کوشش کے دوران بائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔

یہ پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ون ڈے آج ہوگا

فورڈ کی غیرموجودگی میں ویسٹ انڈیز ٹیم میں فاسٹ بولر جوہن لین کی شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

تاہم پہلے ون ڈے میچ میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ایک ہی میدان پر کھیلے جانے ہیں۔