ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے، فاتح ٹیم سپر 12 مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے، انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا، ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ٹیم کی اننگ کا استحکام بخشا۔
جانسن چارلس 24، اوڈن اسمتھ ناٹ آؤٹ 19 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹر رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلینی نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بیری میک کریتھی اور سیمی سنگھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔