ویسٹ انڈیز ٹیم بغیر کوچ کے وطن واپس روانہ

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل اور ون ڈے سیریز منسوخ ہونے پر ویسٹ انڈیز ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان وقت سے پہلے ختم ہونے پر مہمان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنےکے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ چند روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ فل سمنز ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوئے وہ آج رات اڑان بھریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی پہنچنےکے بعد مہمان ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کےبعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل ویسٹ انڈیز کے مزید پانچ ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

بعد ازاں دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت کےبعد تین میچوں پر مشتمل ون ڈے کی سیریز آئندہ سال جون تک موخرکردی۔

ویسٹ انڈیز کیمپ میں کرونا کا شکار ہونے والے کھلاڑی کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ پریڈ پورا کرینگے اور منفی رپورٹ آنے کے بعد انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔