کراچی کا موسم آج ابر آلود اور مرطوب رہےگا، صبح اور رات کے اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں کہیں ہلکی بارش اور کئی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے چلنے والی ہوا 12 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں پچھلے کئی دنوں سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا سبب وقفے وقفے سے ہونے والی بارشیں ہیں، اس سے قبل شہر قائد میں تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ برسات بھی ہو چکی ہے جس سے گرمی میں کمی آئی ہے۔