فنانس کمیشن پر سندھ حکومت کیا فیصلہ کرنے جارہی ہے؟

سندھ حکومت کل صوبائی فنانس کمیشن پر اہم فیصلہ کرےگی.

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی فنانس کمیشن کا معاملہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا بنا لیا۔

سیکریٹری فنانس صوبائی فنانس کمیشن پرکابینہ ارکان کوبریفنگ دیں گے۔ میئرکراچی صوبائی فنانس کمیشن کابینہ ارکان کواعتمادمیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کل صوبائی فنانس کمیشن منظوری دینےکا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ صوبائی فنانس کمیشن ایم کیوایم پاکستان، جماعت اسلامی و دیگر کا مطالبہ تھا۔