چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے سے قبل سرفراز اور اظہر علی نے کیا کھایا تھا؟

پاکستان 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتا تھا فائنل میچ سے قبل کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی نے کیا کھایا تھا اس کا انکشاف ہو گیا ہے۔

پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو چاروں شانے چت کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس بڑے میچ سے قبل کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی نے کیا کھایا تھا اس کا انکشاف ہو گیا ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شکستوں کے ساتھ کھلاڑیوں کی بریانی سے رغبت اور ہار کو بریانی کھانے سے جوڑا جا رہا ہے اسی تناظر میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم کا حصہ اظہر علی نے اس بڑے میچ سے قبل کپتان اور انہوں نے کیا کھایا تھا اس کا انکشاف کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ کے خصوصی شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں اظہر علی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل کپتان سرفراز احمد اور میں نے نہاری کھائی تھی۔ ان کے اس انکشاف پر دیگر شرکا نے قدرے حیرانی کا اظہار کیا۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ جو آج کل یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ بھارت میں کھلاڑی بریانی کھا رہے ہیں تو کھانے سے یک دم کچھ فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل مذکورہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم نے کھانا تو کچھ اور تھا لیکن نہ آ سکا تو ایمرجنسی میں نہاری منگوائی اور حیرت ہے کہ اتنی جلدی نہاری پاکستان میں نہیں آتی جتنی جلدی انگلینڈ میں آ گئی تھی۔

 

اس موقع پر باسط علی نے کہا کہ مجھے تو سرفراز نے یہ بتایا تھا کہ جو کھانا منگوایا تھا وہ نہیں آیا تو پھر انہوں نے اپنی جیب سے نہاری منگوائی تھی۔