ٹیم کے ماحول سے متعلق شاداب نے کیا کہا؟

شاداب خان نے نامور بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ جیتیں گے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ جب بھی آپ قومی اسکواڈکا حصہ بنتاہوں تو خوشی ہوتی ہے ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا اور بھی خوش آئند بات ہے۔

شاداب خان ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹیم منتخب ہوئی یہ لڑکے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں کوشش ہوگی بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں۔

ٹیم کے ماحول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گےٹیم میں جوبھائی چارہ ہےاس کو قائم رکھیں۔

اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہارنے والے دونوں میچز سے پہلے ہماری ٹیم نمبر ون پر تھی۔ ان ہی لڑکوں کی محنت سے ہماری ٹیم نمبر ون بنی تھی، غلطیوں سے سیکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہ دہرائیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، وہاں ہمارے کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔ ایونٹ سے قبل فیلڈنگ اور مڈل آرڈر کو بہتر کریں گے، ہمارا فوکس صرف ایک نہیں بلکہ ہر میچ پر ہے، انشا اللہ 9 میچز جیتیں گے اس کے بعد ورلڈ کپ بھی جیتیں گے۔