پی ایس ایل میں سخت حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ سے متعلق غیرملکی کھلاڑی بھی بےتاب ہیں۔
لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے بھی کراچی اور لاہور کے میچ کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔
ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ 5 سال سے لاہور قلندرز کےساتھ ہوں ہم نے پی ایس ایل 8 میں فاتحانہ آغاز کیا ہے شاہین آفریدی ایک ورلڈکلاس بولرہیں جب کہ راشدخان بھی اسکواڈ کو جوائن کرنے والے ہیں۔
ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ لائن مضبوط ہوتی چلی جارہی ہے کراچی کنگز کیخلاف مقابلہ اچھا ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی اور لاہور کی ٹیمیں 19 فروری کو پی ایس ایل 8 میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔