نو بیاہتا جوڑا ٹریفک جام میں پھنسا تو دولہا، دلہن اور باراتیوں نے کیا کیا؟

ٹریفک پلان چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان

ترکیہ میں نو بیہاتا جوڑا شادی کے بعد باراتیوں کے ساتھ واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ٹریفک جام میں پھنس گیا لیکن اس بورنگ لمحات کو نئے جوڑے نے یادگار بنا دیا۔

ٹریفک جام کبھی بھی کہیں بھی ہوسکتا ہے اگر کوئی گھنٹوں اس میں پھنسا رہے تو شدید کوفت کا شکار ہوتا ہے اور اگر کوئی ضروری کام سے جا رہا ہو تو اس صورتحال میں بعض اوقات ٹریفک کی قطاروں میں پھنسنے والوں کی ڈپریشن جیسی کیفیت ہو جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ترکیہ میں ایک بارات دلہن کی رخصتی کے بعد واپس روانہ ہوئی تو شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام میں پھنس گئی لیکن نئے جوڑے میں ان بورنگ لمحات کو بھی یادگار بنا دیا جس میں باراتیوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد نئی زندگی کی شروعات کرنے والے جوڑا گاڑی سے باہر نکل آیا اور سڑک پر رقص شروع کر دیا۔ ان کی دیکھا دیکھی باراتی بھی اپنی اپنی گاڑیوں سے باہر نکل آئے اور دولہا دلہن کے ساتھ رقص میں شامل ہوگئے جس نے ٹریفک جام میں پھنسے دیگر افراد کی بوریت بھی دور کردی۔

دیکھنے والے دولہا اور دلہن کے ساتھ باراتیوں کا خوشی اور مسرت سے بھرپور رقص دیکھ کر محظوظ ہوئے اور کئی نے اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔