سعودی شہری جب فوج سے ریٹائر ہوا تو زندگی کو مصروف رکھنے کے لیے اس نے گاڑیوں کی ورکشاپ کھول لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہری علی الشھری نے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد گاڑیوں کی ورکشاپ کھول لی ہے جس کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد خالی وقت کو با مقصد مصروفیت میں گزارنا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی الشھیر نے کہا کہ انہیں گاڑیوں کی مینٹیننس کا شوق رہا ہے، اس لیے سعودی افواج میں ملازمت کے دوران گاڑیوں کی اصلاح ومرمت کے کام میں مہارت حاصل کی تھی۔
علی الشھیر نے کہا کہ ان کا فوج میں 30 سالہ تجربہ کام آیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد جازان میں گاڑیوں کا اپنا ورکشاپ قائم کیا کیونکہ میں حرکت میں برکت کا ہمیشہ سے قائل رہا ہوں اور مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد گھر میں بیکار بیٹھا پسند نہیں تھا۔