کرکٹ سے بریک کے دوران بابر اعظم کیا کر رہے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کپتان بابر اعظم کو آرام دیا گیا انہوں نے کھیل سے دوری کے دن ایک اور مشغلہ اپنا لیا۔

دنیائے کرکٹ میں اپنی بیٹنگ سے دھاک بٹھانے اور بڑے بڑے عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریگولر کپتان بابر اعظم کو شارجہ میں افغانستان کے خلاف کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔

بابر اعظم نے کرکٹ سے اس عارضی بریک کے دوران ایک نئی مصروفیت ڈھونڈ لی اور کرکٹ کے میدانوں میں انٹری دینے والے کپتان نے آرام کے بجائے گولف کے میدان میں انٹری دے ڈالی۔

نئی قوت، نئے ارادے سے قومی اسٹار بالے باز صبح سویرے گولف کے میدان میں پہنچے اور گالف اسٹک سے گیند کو زور دار شاٹ لگایا۔

 

بابر اعظم نے گالف کے میدان سے اپنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو شائقین کرکٹ بالخصوص ان کے مداحوں نے اسے خوب سراہا ہے۔

اب تک لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔