پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی کارکردگی کے علاوہ فیشن کے حوالے سے بھی مشہور ہیں وہ ہمیشہ برانڈڈ اشیا استعمال کرتے ہیں جو بیش قیمت ہوتی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جو میدان کے ساتھ میدان سے باہر بھی یکساں مقبول ہیں۔ اپنے کھیل کے ساتھ لُک کو بہتر بنانے کے لیے بھی وہ ہمیشہ فیشن میں برانڈڈ اشیا استعمال کرتے ہیں پھر چاہے کپڑے ہوں یا جوتے، گاڑی ہو یا گھڑی ہر چیز منفرد ہونے کے ساتھ بیش قیمت ہوتی ہے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جاتی ہے۔
بابر اعظم جو ان دنوں ٹیم کے ساتھ تین روزہ ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں انہوں نے کینبرا سے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
یہ تصویر کینبرا کے ایک کافی شاپ کی ہے جہاں وہ ایک کرسی پر اسٹائلش انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے مشہور امریکی برانڈز کے جوگرز پہن رکھے ہیں۔
لیکن کیا آپ جاتنے ہیں کہ روئنگ بلیزر نامی برانڈ کے ان سفید جوگرز کی قیمت کیا ہے اگر نہیں تو ہم بتا دیتے ہیں کہ اس جوتے کی قیمت 103 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 29 ہزار روپے بنتی ہے۔